اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکزکے سربراہ مہران اسکندریان نے پشاور میں سٹی گرلز کالج گلبہار کے پرنسپل پروفیسر شاہین عمر اور فارسی زبان و ادب کے پروفیسر طاھرہ صغیر ڈار سے ملاقات کی۔
پروفیسر شاہین عمر نے پشاور کے سٹی گرلز کالج گلبہار میں ایرانی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل کی موجودگی پر خیر مقدم کیا ، اس کالج کی تاریخ اور سرگرمیوں خصوصا فارسی زبان اور ادب کے میدان میں پروجیکٹر پر ایک دستاویزی فلم کی شکل میں ایک رپورٹ پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے اچھے پڑوس ہونے کے ناطے اس ملاقات کو اچھی شگون کے طور پر اٹھایا ہے اورکہا ہم امید کرتے ہیں کہ باہمی تعاون اور ہمدردی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز اور سٹی گرلز کالج گلبہار کے مابین ثقافتی اور سائنسی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اس شعبے میں بڑے اقدامات کریں گے۔
سٹی گرلز کالج گلبہار کی سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت اور تہذیب اور دنیا کی دوسری زبانوں کے مقابلے میں فارسی زبان کی مٹھاس اور مراعات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو فارسی زبان کی تعلیم دلانا اور انہیں اس طرف راضی کرنا ان قیمتی اقدار کو محفوظ رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
مہران اسکندریان نے فارسی زبان و ادب کے پروفیسر طاھرہ صغیر ڈار کی خصوصی محنت اور انتھک کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "ایران اور پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے بغیر ثقافتی اور فارسی زبان و ادب کے قیمتی پروفیسرز اور سچے عاشقوں کی ثابت قدمی اور کوششیں ہمیشہ کے لئے فارسی زبان کا جھنڈا بلند کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: "دونوں ممالک کے تعلیم یافتہ لوگوں کے دلوں میں اس قیمتی باہم وراثت کو محفوظ رکھنے سے فارسی زبان کی روشنی ہمیشہ چمکے گی۔"
اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل مذکورہ کالج کے طلباء کی فارسی کلاس میں شرکت کے دوران اپنی تقریر کے ایک حصے میں کہا:
"یقینی طور پر معاشرے کے زیادہ تعلیم یافتہ طبقے کو سمجھنے کے لئے فارسی زبان اور ادب کی کلاسز کا انعقاد دونوں ممالک کے مشترکہ ورثہ اور فارسی بولنے والی مشہور شخصیات کی دوستی ، قربت اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔"
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ نے کالج کی مختلف حصوں کا دورہ کیا اور آخر میں دونوں اساتید کو خانہ فرھنگ ایران پشاور کی طرف سے چاپ شدہ چھار (4) جلد کتابیں بھی پیش کئے۔







