پرنٹ        دوست کو ارسال

نرس مریض کے لئے ایک فرشتۂ رحمت ہے: رہبر انقلاب اسلامی

ولادت جناب زینب(ع) اور نرس ڈے کے موقع پر رہبر انقلاب کا قوم کو خطاب

 

رہبر انقلاب اسلامی نے بنت علی (ع) حضرت زینب کبریٰ علیہا سلام کے یوم ولادت اور نرس ڈے کی مناسبت پر براہ راست عوام سے خطاب فرمایا۔

اس موقع پر آپ نے فرمایا آج نرسنگ کے پیشے سے وابستہ افراد عوام کی نگاہ میں پہلے سے زیادہ محترم اور عزیز ہوگئے ہیں اور یہ خدا کا لطف ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور اس میں فروغ آئے گا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں اس دن کی نرسنگ کے شعبے سے وابستہ آپ تمام عزیزوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ خداوند تعالی اپنی توفیقات آپ کے شامل حال کرے گا اور آپ تمام لوگوں کو دین و دنیا کی بھلائی اور سعادت اخروی سے سرفراز فرمائے گا۔
آپ نے فرمایا کہ میں یہاں ان تمام گھرانوں اور کنبوں کی خدمت میں جن کے عزیز میڈیکل کے شعبے سے اپنی وابستگی کے سبب کورونا کے حوادث میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں، تعزیت پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں اور ان فداکار اور سرفروش مجاہدوں کے لئے خداوند تعالی کی بارگاہ میں بلندی  درجات کی دعا کرتا ہوں۔

آپ نے نرس کو مریض کے لئے فرشتۂ رحمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقی تعبیر ہے اور اس میں کوئی مبالغہ نہيں ہے، نرس بیمارے کے بدن سے بھی سروکار رکھتی اور بیمار کی روح سے بھی اس کا تعلق ہوتا ہے۔

 

 

 

 


10:59 - 26/12/2020    /    نمبر : 762331    /    نمایش کی تعداد : 121



بندکریں




The official website of the President of the I.R. Iran

Read More

Ministry of Culture and Islamic Guidance

Read More

Islamic Culture and Relations Organization

Read More

The Office of the Supreme Leader,

Read More

Tehran Museum

Read More

Iranian Academy OF arts

Read More

Iranian Cultural Heritage,

Read More

ICRO Digital Library

Read More

Islamica

Read More

Iranology

Read More

educationiran

Read More

 

اسلامی جمہوریہ ایران کےثقافتی مراکز، 67 ترقی یافتہ ممالک کےساتھ ساتھ ، پاکستان کے مختلف شھروں سمیت پشاور میں ثقافت کےخدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ تمام ثقافتی مراکز، ایران کی اسلامی ثقافت و روابط کی آرگنائزیشن سے منسلک ہیں، جو ایک ثقافتی ادارے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران  کے ثقافتی پروگراموں کی ہم آہنگی، نگرانی اور عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔